*حضرت علامہ کی قیمتی نصیحت* :

میں جب دارالعلوم دیوبند سے رخ...
Ummah Post
14 June, 2025

*حضرت علامہ کی قیمتی نصیحت* :

میں جب دارالعلوم دیوبند سے رخصت ہو کر دار العلوم اشرفیہ راندیر کے لئے مدرس ہو کر چلا تو میں نے حضرت الاستاذ علامہ محمد ابراہیم صاحب بلیاوی قدس سرہ سے آخری ملاقات میں عرض کیا: حضرت!

مجھے کوئی کام کی بات بتادیجئے جسے میں حرز جان بناؤں،

حضرت نے فرمایا: "مولوی صاحب !

*1* . فن دیکھ کر پڑھانا، شرحیں دیکھ کر مت پڑھانا علم آئے گا،

*2* . اور طلبہ کو اپنی اولاد سمجھنا، وہ تم سے محبت کریں گے،

*3* . اور سنت کی پیروی کرنا ، لوگوں کے دلوں میں وقعت پیداہوگی

یہ تین باتیں میرے لئے کس قدر مفید ثابت ہوئیں یہ میں بیان نہیں کر سکتا

(مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری رحمۃ اللہ علیہ

تحفة الألمعي ج 5 صفح 113)

Share this article
​​​​محمد نام کے چار خوش نصیب محدثین
مضامین

​​​​محمد نام کے چار خوش نصیب محدثین

تیسری صدی ہجری میں مصر میں چار محدثین بہت مشہور ہوئے، چاروں کا نام محمد تھا ، اور چاروں علمِ حدیث کے جلیل القدر ائمہ میں شمار ہوئے ـ ان میں سے ایک محمد بن نصر مروزیؒ ہیں، دُوسرے محمد بن جریر طبریؒ ، تیسرے محمد بن المنذرؒ اور چوتھے محمد بن اِسحاق بن خزیمہؒ ـ ان کا ایک عجیب واقعہ حافظ ابن کثیرؒ نے نق...