ملفوظ: مخالفینِ اہلِ حق کے چہروں پر نورِعلم نہیں پایا جاتا *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *مخالفینِ اہلِ حق کے چہروں پر نورِعلم نہیں پایا جاتا* ارشاد فرمایا کہ جو لوگ اہلِ حق کو سب و شتم کرتے ہیں ان کے چہروں پر نورِعلم نہیں پایا جاتا بلکہ خالص کفار اتنے ممسوخ نہیں پائے جاتے جتنے یہ لوگ ہیں۔ اس کی وجہ میں نے بطور لطیفہ کہا تھا کہ کفر فعلِ باطن ہے، اس کا اثر چھپا ہوا رہتا ہے اور سب و شتم فعلِ ظاہر ہے، اس کا اثر نمایاں ہو جاتا ہے۔ انگریزی خوانوں پر نور ایمان نہ سہی مگر شان تو ہوتی ہے، ان میں وہ بھی نہیں، خدا بچاوے۔ (ادب الاعتدال، مواعظِ اشرفیہ، جلد ۲، صفحہ ۲۴۶)



