*تھوڑا مسکرا لیجئے*

اگر بیگم نماز کے دوران اونچی آواز میں ک...
Ummah Post
22 July, 2025

*تھوڑا مسکرا لیجئے*

اگر بیگم نماز کے دوران اونچی آواز میں کھنگارے یا بلند آواز میں تکبیر۔۔۔۔یعنی اللّٰہ اکبر کہے تو مندرجہ ذیل امور چیک کرلیجیۓ۔

بچے کو جاکر دیکھ لیں۔

چولہے پر رکھی ہنڈیا میں چمچہ مار دیں۔

دروازہ چیک کرلیں، شاید باہر کوئی کھڑا ہے۔

ٹی وی کی آواز کم کردیں۔

بارش یا‏ تیز ہٙوا کی صورت میں فوراً باہر لٹکے کپڑے اتار کر اندر رکھ دیں۔

اگر ان میں سے کوئی بھی بات نہیں تو سمجھ لیں کہ بیگم نے آپ کے ساتھ ہی باہر جانا ہے۔ ان کی نماز ختم ہونے کا انتظار کریں ورنہ موصوفہ آپ کے کسی بھی جسمانی، روحانی یا نفسیاتی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہونگی۔

Share this article
​​​​محمد نام کے چار خوش نصیب محدثین
مضامین

​​​​محمد نام کے چار خوش نصیب محدثین

تیسری صدی ہجری میں مصر میں چار محدثین بہت مشہور ہوئے، چاروں کا نام محمد تھا ، اور چاروں علمِ حدیث کے جلیل القدر ائمہ میں شمار ہوئے ـ ان میں سے ایک محمد بن نصر مروزیؒ ہیں، دُوسرے محمد بن جریر طبریؒ ، تیسرے محمد بن المنذرؒ اور چوتھے محمد بن اِسحاق بن خزیمہؒ ـ ان کا ایک عجیب واقعہ حافظ ابن کثیرؒ نے نق...