قرآن دیکھتے تھے موبائل کے ہوگئے 
امت کا سوچتے تھے موبائل کے...
Ummah Post
4 October, 2024

قرآن دیکھتے تھے موبائل کے ہوگئے

امت کا سوچتے تھے موبائل کے ہوگئے

دل میں نبی سے پیار کی خوشبو لیے ہوئے

نیکی کا بولتے تھے موبائل کے ہوگئے

کتنے حسین دن تھے غمِ دین کو لے کر

مسجد میں بیٹھتے تھے موبائل کے ہوگئے

جس سمت نگاہوں کی خطاؤں کا خوف تھا

چہرے کو پھیرتے تھے موبائل کے ہوگئے

معیوب ہو اسلام کی نظروں میں تو ایسی

خواہش کو روندتے تھے موبائل کے ہوگئے

اک پل بھی ماسوائے خدا پر فدا نہ ہو

ہم دل کو روکتے تھے موبائل کے ہوگئے

ہدہدالہ آبادی

Share this article
تم اپنی ماں کا نکاح میرے ساتھ کردو!!!
مضامین

تم اپنی ماں کا نکاح میرے ساتھ کردو!!!

حاسد کی سزا، آپ کا صبر ہے😐🔥 امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کے والد صاحب کا انتقال ہو گیا تین دن تعزیت کے لیے بیٹھے رہے تین دن کے بعد باہر نکل کر چوک میں آگئے، ‏ایک بندہ آپ کا حاسد تھا سخت مخالف تھا اور سارا علاقہ جانتا تھا کہ اپ کا مخالف ہے، ‏جب اپ باہر نکلے تو چوک میں بہت سارے لوگ تھے وہ بھی س...