*_ماں باپ کے جھگڑوں کا خاموش گواہ "بچپن"!!_*

دروازے کی اوٹ...
Ummah Post
4 August, 2025

*_ماں باپ کے جھگڑوں کا خاموش گواہ "بچپن"!!_*

دروازے کی اوٹ میں کھڑی ایک معصوم سی بچی، ہاتھ میں کھلونا لیے، خاموش آنکھوں سے سب دیکھ رہی ہے۔۔۔ نہ وہ کچھ کہہ سکتی ہے، نہ سمجھا سکتی ہے۔۔۔ لیکن ہر چیخ، ہر الزام، ہر اونچی آواز اس کے دل میں ایک زخم چھوڑ جاتے ہیں۔

ماں باپ سمجھتے ہیں کہ وہ صرف ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں،

مگر درحقیقت ان کی لڑائی کا سب سے بڑا نقصان بچہ اٹھاتا ہے۔

وہ ہر دن، ہر رات ٹوٹتا ہے… خاموشی سے، تنہائی میں۔

یہ بچپن جو ہنسی، محبت اور تحفظ مانگتا ہے، وہ گھر کی چار دیواری میں ڈر، چیخوں اور آنسوؤں میں قید ہو جاتا ہے۔

ماں باپ کے رشتے میں تلخی ہو تو بچہ نہ ماں کا ہو پاتا ہے، نہ باپ کا…

بلکہ وہ صرف "دھوئیں" کا وہ سایہ بن جاتا ہے جو زندگی بھر اندھیرے میں سانس لیتا ہے!!

*لہٰذا غور کریں کہ آپ اپنے بچوں کے لئے کیسے ہیں؟؟؟*

Share this article
پچاس روپیے والی فوٹو
مضامین

پچاس روپیے والی فوٹو

ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا جس پر درج ذیل تین تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔ بیس روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔ تیس روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں- اور پچاس روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسا دِکھنا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے...