قرآن دیکھتے تھے موبائل کے ہوگئے 
امت کا سوچتے تھے موبائل کے...
Ummah Post
4 October, 2024

قرآن دیکھتے تھے موبائل کے ہوگئے

امت کا سوچتے تھے موبائل کے ہوگئے

دل میں نبی سے پیار کی خوشبو لیے ہوئے

نیکی کا بولتے تھے موبائل کے ہوگئے

کتنے حسین دن تھے غمِ دین کو لے کر

مسجد میں بیٹھتے تھے موبائل کے ہوگئے

جس سمت نگاہوں کی خطاؤں کا خوف تھا

چہرے کو پھیرتے تھے موبائل کے ہوگئے

معیوب ہو اسلام کی نظروں میں تو ایسی

خواہش کو روندتے تھے موبائل کے ہوگئے

اک پل بھی ماسوائے خدا پر فدا نہ ہو

ہم دل کو روکتے تھے موبائل کے ہوگئے

ہدہدالہ آبادی

Share this article
کہانی ایک راز کی
مضامین

کہانی ایک راز کی

ایک بادشاہ ہر وقت اپنے سر کو ڈھانپ کے رکھتا ۔ اُسے کبھی کسی نے ننگے سر نہیں دیکھا تھا ۔ بہت سے لوگوں نے اس راز کو جاننے کی کوشش کی لیکن بادشاہ ہر مرتبہ کمال مہارت سے بات کا رخ موڑ کر جواب دینے سے بچ جاتا ۔ ایک روز اُسکے وزیر خاص نے بادشاہ سے اس راز کو جاننے کی ٹھان لی ، حسب سابق بادشاہ نے بڑی کوش...