#سوشل_میڈیائی_عاشق

چُونا لگارہا ہے محبت کے نام پر
اُلو بنار...
Ummah Post
5 October, 2024

#سوشل_میڈیائی_عاشق

چُونا لگارہا ہے محبت کے نام پر

اُلو بنارہا ہے محبت کے نام پر

پھولوں کے رس کے شوق میں بیتاب سا بھنورا

چکر چلارہا ہے محبت کے نام پر

علم و ادب کے جال کو لفظوں میں ڈھال کر

باتوں میں لارہا ہے محبت کے نام پر

خواہش کی بے لگام سواری پہ بیٹھ کر

دوزخ کو جارہا ہے محبت کے نام پر

باطل تصورات لیے جاگ جاگ کر

خود کو تھکا رہا ہے محبت کے نام پر

دل کو اسیرِ نفس کیا جان بوجھ کر

اب تلملا رہا ہے محبت کے نام پر

قلبی سکوں گنواکے محبت کے شوق میں

ہنس کر ہنسا رہا ہے محبت کے نام پر

ناجائز و حرام ہے دینِ مبین میں

لذت جو پارہا ہے محبت کے نام پر

ہدہدالہ آبادی

Share this article
تمہارا مقام اور اللہ کی مرضی
مضامین

تمہارا مقام اور اللہ کی مرضی

کسی بزرگ نے کیا ہی فرمایا : اگر تم یہ جاننا چاہتے ہو کہ اللہ کے نزدیک تمہارا مقام کیا ہے، تو دیکھو وہ تمہیں کس کام میں مشغول رکھتا ہے: اگر وہ تمہیں اپنے ذکر میں مشغول رکھے، تو جان لو کہ وہ تمہیں یاد رکھنا چاہتا ہے۔ اگر تمہیں قرآن میں مصروف کرے، تو سمجھ لو کہ وہ تم سے ہمکلام ہونا...