ذرا مسکرائیے.. 🙂
ایک شخص نے عمرو بن قیس سے پوچھا: اگر مسجد...
Ummah Post
11 August, 2025

ذرا مسکرائیے.. 🙂

ایک شخص نے عمرو بن قیس سے پوچھا: اگر مسجد سے نکلنے کے بعد انسان دیکھے کہ مسجد کی کنکری انسان کے جوتے، کپڑے یا پیشانی سے لگی ہوئی ہے تو کیا کیا جائے؟

عمرو بن قیس نے فرمایا: اُسے پھینک دو۔

وہ شخص بولا: لوگوں کا خیال ہے کہ وہ چیختی ہے یہاں تک کہ مسجد میں واپس پہنچا دی جائے!

عمرو بن قیس نے جواب دیا: اُسے چیخنے دو، یہاں تک کہ اس کا حلق پھٹ جائے!

کہنے لگا: کیا اس کا بھی کوئی حلق ہوتا ہے؟

عمرو بن قیس بولے: تو پھر وہ کہاں سے چیختی ہے؟!

Share this article
ماہِ رمضان کے معاشرتی فوائد
مضامین

ماہِ رمضان کے معاشرتی فوائد

ماه رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے محض ایک : عبادتی مہینہ نہیں بلکہ یہ ایک ایسا مہینہ ہے جو نہ صرف فرد کی روحانی تربیت کرتا ہے بلکہ معاشرتی زندگی پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ مہینہ ایک ایسا موقع فراہم کرتا ہے جہاں انسان ذاتی اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرتی بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھاتا ہے۔ ر...