اللہ نے انسان کو رشتوں کی صورت میں اپنی محبت اور رحمت کا عکس عطا فرمایا... ماں کی شکل میں ایک انمول تحفہ… باپ کی شکل میں ایک بے مثال محافظ… بھائی کی شکل میں ایک خاموش سہارا… بہن کی شکل میں ایک بے لوث ہمدردی… شوہر کی شکل میں ایک بااعتماد رفیقِ حیات… بیوی کی شکل میں سکونِ قلب اور راحتِ زندگی کا ذریعہ… بیٹے کی شکل میں نام، نسب اور طاقت کا وارث… بیٹی کی شکل میں محبت، شفقت اور رحمت کا استعارہ… نانا کی شکل میں علم و تجربے کا خزانہ… نانی کی شکل میں بے پایاں محبت اور ممتا کی خوشبو… ماموں کی شکل میں دوست نما مربی… خالہ کی شکل میں ماں جیسی شفقت کا عکس… دادا کی شکل میں وقار اور بزرگوں کی حکمت… دادی کی شکل میں دعاؤں کی برکت اور محبت کا چراغ… چچا کی شکل میں باپ جیسا سایہ اور ایک عظیم دوست… پھوپھی کی شکل میں خلوص، محبت اور خاندانی ربط… یہ تمام رشتے دراصل اللہ کی خاص نعمتیں ہیں، جو انسان کی زندگی کو معنی، محبت اور تحفظ عطا کرتے ہیں۔



