قُوّتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسمِ محمّدؐ سے اُ...
Ummah Post
17 August, 2025

قُوّتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے

دہر میں اسمِ محمّدؐ سے اُجالا کر دے

اپنے عشق کی قوت سے ہر پستی کو اوپر لے جا اور اس دنیا میں محمد ﷺ کے نامِ مبارک کی روشنی پھیلا دے۔

(شرح غلام رسول مہر)

تم سرکارِ دو عالم ﷺ کے عشق میں فنا ہو جاؤ اور یقین رکھو کہ اس عشق کی بدولت تمہارے اندر یہ طاقت پیدا ہو جاۓ گی کہ تم ساری دنیا میں سرکار دو عالم ﷺ کا نام بلند کر دو گے۔

(شرح یوسف سلیم چشتی)

حوالہ:

کلام: علامہ محمد اقبالؒ

کتاب: بانگِ درا (حصہ سوم)

نظم: جوابِ شکوہ

https://t.me/IslamicUrduPoetry

Share this article
پیدل چلتے ہوئے مطالعہ
مضامین

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے...