قُوّتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسمِ محمّدؐ سے اُ...
Ummah Post
17 August, 2025

قُوّتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے

دہر میں اسمِ محمّدؐ سے اُجالا کر دے

اپنے عشق کی قوت سے ہر پستی کو اوپر لے جا اور اس دنیا میں محمد ﷺ کے نامِ مبارک کی روشنی پھیلا دے۔

(شرح غلام رسول مہر)

تم سرکارِ دو عالم ﷺ کے عشق میں فنا ہو جاؤ اور یقین رکھو کہ اس عشق کی بدولت تمہارے اندر یہ طاقت پیدا ہو جاۓ گی کہ تم ساری دنیا میں سرکار دو عالم ﷺ کا نام بلند کر دو گے۔

(شرح یوسف سلیم چشتی)

حوالہ:

کلام: علامہ محمد اقبالؒ

کتاب: بانگِ درا (حصہ سوم)

نظم: جوابِ شکوہ

https://t.me/IslamicUrduPoetry

Share this article
گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ
مضامین

گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ

ایک نوجوان اپنی زندگی کے معاملات سے کافی پریشان تھا ۔ اک روزایک درویش  سے ملا قات ہو گئی تواپنا حال  کہہ سنایا ۔ کہنے لگا کہ بہت پریشان ہوں۔ یہ دکھ اور پریشانیاں اب میری برداشت ہے باہر ہیں ۔ لگتا ہے شائد میری موت ہی مجھے ان غموں سے نجات دلا سکتی ہے۔ درویش نے اس کی بات سنی اور کہا جاؤ اور نمک...