🕋  لوگوں کے عیوب سے نگاہ ہٹا لو  🕋
حضرت اقدس سید احمد رفاع...
Ummah Post
22 August, 2025

🕋 لوگوں کے عیوب سے نگاہ ہٹا لو 🕋

حضرت اقدس سید احمد رفاعی نے فرمایا کہ

لوگوں کی ناموس سے بھی اپنی نگاہ کو ہٹا لو. برے کام تو الگ رہے کیونکہ جیسا کروگے ویسا بھروگے ، اگر تمہارے ایک آنکھ ہے تو دوسروں کے بہت سی آنکھیں ہیں .جیسے تم خود ہوگے ویسا ہی افسر تمہارے اوپر ہوگا اپنی زبان مخلوق کو برا کہنے سے روک لو کیونکہ اگر تمہارے ایک زبان ہے تو مخلوق کی بہت سی زبانیں ہیں اپنے عیوب کے اندر نظر کرنا تم کو بس ہے جیسا تم دوسروں کی نسبت کہو گے ویسا ہی وہ تمہاری نسبت کہیں گے ہر دن اپنے نفس ( کے اعمال ) کا حساب لو اللہ تعالیٰ سے بکثرت استغفار کرو اپنے نفس کے طبیب اور رہنما بنو۔ کیونکہ جب تک خود تم کو اپنی اصلاح کی فکر اور سیدھے راستہ کی طلب نہ ہوگی کوئی مرشد اور طبیب روحانی کچھ نہیں کر سکتا اپنے نفس کا حساب لینے سے غفلت نہ کرو اور حظ نفس(نفسانی خواہش) میں مشغول ہونے سے بچو ٫

( اللہ تعالی نفسانی خواہش سے ہم سب کی حفاظت فرمائے) آمین

[ بنیاد المشید صفحہ 193 ]

سید الاولیاء حضرت سید احمد رفاعی ]

پیش کردہ : دارالافتاء ، ادارہ فیض شیخ زکریا احمدآباد ( گجرات )

Share this article
مولوی...
مضامین

مولوی...

یہ وہ شخص ہے جسے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مگر جب غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی خدمات ہماری زندگی کے ہر موڑ پر موجود ہیں۔ انسان کی زندگی کا آغاز بھی مولوی کے ساتھ اور اختتام بھی مولوی کے ساتھ قومیں صرف سڑکوں، پلوں اور عمارتوں سے نہیں بنتیں... قومیں کردار سے بنتی ہیں... اور...