🕋 اوقات کا تعین  🕋

حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب کاند...
Ummah Post
29 August, 2025

🕋 اوقات کا تعین 🕋

حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب کاندھلوی رح نے ارشاد فرمایا کہ اپنے کاموں کے لئے اوقات مقرر کرو اس کے درمیان چھوٹے بڑے کسی کی پرواہ نہ ہونی چاہئے۔ بعض لوگ اخلاق کا عذر کرتے ہیں کہ اگر کوئی آجائے تو اخلاق برتنا چاہئے۔ میں اس کے جواب میں کہتا ہوں کہ اگر اس وقت قضاء حاجت کی ضرورت پیش آجائے تو کیا اس کا عذر نہ کرو گے ؟

پکا احد کر لو کہ معاملات کو کبھی نہیں چھوڑیں گے یہ ترقیات کا زینہ ہے ہمارے اکابر کا یہی معمول تھا . حضرت گنگوہی رحمت اللہ علیہ سے دیکھنا شروع کیا تھا کہ حضرت کا وقت پر کیواڑ بند ہو جایا کرتا تھا.

(اللہ سبھی کو معمولات کی پابندی کرنے کی توفیق عطا فرمائے )آمین۔

ملفوظات شیخ الحدیث : ۲۳۵ پیش کردہ : دارالافتاء ادارہ فیض شیخ زکریا رح۔ احمدآباد ۔گجرات

Share this article
والد کا سبق آموز جواب
مضامین

والد کا سبق آموز جواب

ابو الکلام کہتے ہیں : ایک رات کھانے کے وقت میری والدہ نے سالن اور جلی ہوئی روٹی میرے والد کے آگے رکھ دی میں والد کے رد عمل کا انتظار کرتا رہا کہ شاید وہ غصے کا اظہار کر ینگے لیکن انہوں نے انتہائی سکون سے کھانا کھایا اور ساتھ ہی مجھ سے پوچھا کہ آج سکول میں میرا دن کیسا گزرا ؟ مجھے یاد نہیں کہ م...