یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ایماں بچا بیٹی ہمیشہ سر پہ تقویٰ کے دوپٹہ کو سجا بیٹی ندائے لَا تَبَرَّجْنَ میں کیا پیغام پوشیدہ خدائے پاک نے قرآں میں دیکھو کیا لکھا بیٹی یہ دنیا عارضی و مختصر ہے جیل جیسی ہے دماغ و دل میں عقبی کی حسیں خوشبو بسا بیٹی موبائل دل کی دنیا کےلیے طوفان جیسا ہے موبائل سے ہٹاکر دل کو قرآں میں لگا بیٹی مسلسل خود کو دعوت دے مسلسل خود کو یہ سمجھا ترا ہمدرد و محسن ہے محمد مصطفیٰ بیٹی ! نگاہِ دل سے آقا کی مبارک زندگی پڑھ کر ہماری کامیابی دین میں سب کو بتا بیٹی ہدہد الہ آبادی