بچوں کو زیادہ سزا دینا مفید نہیں
حکیم الامت حضرت مولانا محمد...
Ummah Post
24 September, 2025

بچوں کو زیادہ سزا دینا مفید نہیں

حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ زیادہ سزا تعلیم کے لئے مفید نہیں ۔ اس کے حسب ذیل مفاسد ہیں:

ا سزا کے خوف سے بچے اپنا یاد کیا ہوا بھول جاتے ہیں۔

۲ بچوں کے قوی کمزور ہو جاتے ہیں۔

٣۔ زیادہ پٹتے پٹتے بچے سزا کے عادی بن کر بےحیا ہو جاتے ہیں۔ پھر سزا کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

۴ انتقام لینے کی قدرت چونکہ بچوں میں نہیں ہوتی اس لئے ان کے دل میں کینہ پیدا ہو جاتا ہے۔ پھر کینہ سے حسد پیدا ہوتا ہے۔

۵۔ پھر ایذارسانی کی فکر ہوتی ہے۔

۶ ۔ پھر مکر و فریب کی عادت پڑتی ہے۔ یہ سب ( مفاسد ) کبر کی اولاد ہیں۔

( معارف اشرفیہ ، صفحہ ۱۰۶)

Share this article
سچ کہو اور باقی رہو
مضامین

سچ کہو اور باقی رہو

ایک بار ایک بادشاہ جوانوں کے لنگر خانے گیا ، صفائی ستھرائی چیک کی درست تھی، پھر اس نے پوچھا کہ جوانوں کے لیے کیا پکایا ہے ؟جواب ملا بتاؤں یعنی بینگن ۔بادشاہ سخت ناراض ہوا کہ جوانوں کے لیے اتنا گھٹیا کھانا کیوں پکایا گیا ہے ؟اس کے مشیر نے بینگن کی بُرائی میں زمین آسمان ایک کر دیے ، بہر کیف لنگر کما...