🥀🍁نیا ترانۂ ہندی🍁🥀
( روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ)


سارے...
Ummah Post
7 October, 2025

🥀🍁نیا ترانۂ ہندی🍁🥀

( روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

لیکن اجڑ رہا ہے اب گلستاں ہمارا

اب تو وطن میں رہ کر بھی اجنبی ہوئے ہم

کھانے میں ڈھونڈتے ہیں اب وہ نشاں ہمارا

مکاریوں کے پربت ہر سمت اب کھڑے ہیں

جھوٹے ہیں منتری سب اور حکمراں ہمارا

نفرت ہی پل رہی ہے اب دیش میں ہمارے

دوزخ ہوا ہے ان سے باغِ جناں ہمارا

اے آب رودِ گنگا! اب لوگ کہہ رہے ہیں

اترا کبھی نہیں تھا یاں کارواں ہمارا

مذہب کا نام لے کر رکھتے ہیں بیر دل میں

کیسا بدل گیا ہے ہندوستاں ہمارا

مہنگائی اور کرپشن، لنچنگ، فساد ہر دم

آگے ہے ان سبھی میں ہندوستاں ہمارا

رسوائی اور فضیحت ہر سمت ہو رہی ہے

دشمن بنا ہوا ہے دورِ زماں ہمارا

اقبال کیا بتائیں ہم آپ کو بھلا اب

اب عام ہو چکا ہے دردِ نہاں ہمارا

(✍️:عبدالغفار زاہد، بنارس)

Share this article
ایک بزرگ کے جہنم میں جانے کا سبب
مضامین

ایک بزرگ کے جہنم میں جانے کا سبب

علامہ ابن حجر ہیثمی رحمہ اللہ کی کتاب ہے ”الزواجـر عـن اقتراف الكبائر “اس میں انہوں نے ایک واقعہ لکھا ، ایک شخص حج کے ارادے سے گیا اور جب حج کرنے لگا اس نے مکہ میں پوچھا کہ سب سے امانت دار شخص کون ہے؟ تو بتلایا گیا فلاں شخص ہے، تو وہ اس کے پاس گیا اور اپنے ایک ہزار دینار اس کے پاس رکھوا دیئے ، دینار...