ذرا مسکرائیے.. 🙂
ایک شخص نے عمرو بن قیس سے پوچھا: اگر مسجد...
Ummah Post
7 October, 2025

ذرا مسکرائیے.. 🙂

ایک شخص نے عمرو بن قیس سے پوچھا: اگر مسجد سے نکلنے کے بعد انسان دیکھے کہ مسجد کی کنکری انسان کے جوتے، کپڑے یا پیشانی سے لگی ہوئی ہے تو کیا کیا جائے؟

عمرو بن قیس نے فرمایا: اُسے پھینک دو۔

وہ شخص بولا: لوگوں کا خیال ہے کہ وہ چیختی ہے یہاں تک کہ مسجد میں واپس پہنچا دی جائے!

عمرو بن قیس نے جواب دیا: اُسے چیخنے دو، یہاں تک کہ اس کا حلق پھٹ جائے!

کہنے لگا: کیا اس کا بھی کوئی حلق ہوتا ہے؟

عمرو بن قیس بولے: تو پھر وہ کہاں سے چیختی ہے؟!

Share this article
حضرت یوسف اور موسیٰ: قرآنی موازنہ اور تدبر
مضامین

حضرت یوسف اور موسیٰ: قرآنی موازنہ اور تدبر

حضرت یوسف کو کنویں میں ڈالا گیا تو حضرت موسی کو بھی پانی میں ڈالا گیا۔ حضرت یوسف مصر میں تھے تو حضرت موسی بھی مصر میں تھے۔ حضرت یوسف نے محل میں زندگی گزاری تو حضرت موسی نے بھی فرعون کے محل میں پرورش پائی۔ حضرت یوسف کو اٹھانے والوں کی بھی اولاد نہیں تھی اور حضرت موسی کو اٹھانے والوں کی بھی ا...