گستاخ رسول صلّی اللہ علیہ وسلم 

نشانی میرے آقا کی مٹاؤ گے ی...
Ummah Post
9 October, 2024

گستاخ رسول صلّی اللہ علیہ وسلم

نشانی میرے آقا کی مٹاؤ گے یہاں کب تک

حقیقت کو چھپائیں گے یہ ظالم حکمراں کب تک

ضرورت کے مطابق ہم نے چمن کی آبیاری کی

ہمارے ساتھ ہولی لوگ کھیلیں گے یہاں کب تک

یہاں آثار جو بھی ہیں میرے پرکھوں کی منت ہے

کتابوں سے ہٹائیں گے ہماری داستاں کب تک

نشیمن کو جلا کر وہی چپ چاپ بیٹھا ہے

رہے گا میرے باغوں میں ایسا باغباں کب تک

یہاں ذرہ ذرہ میں میرے اسلاف رہتے ہیں

یہاں صبر و تحمل سے رہیں گے بے زباں کب تک

غریبی دیکھ کر اپنے پرائے ہو ہی جاتے ہیں

یہاں مظلوم کی سنتے رہے آہ و فغاں کب تک

یہاں حق بات کہنے کی جسارت کھو گئی سب میں

گمنام آخر رہے گا آسماں مہرباں کب تک

باشم چوکسی گمنام کاوی والا ( بھروچ گجرات انڈیا )

Share this article
سازش ہو تو ایسی
مضامین

سازش ہو تو ایسی

ایک شخص اپنی بیوی کو لے کر عالم دین کے پاس آیا اور کہنے لگا: حضرت صاحب! یہ میری زوجہ ہیں، ان پر اچانک آسیب کا حملہ ہوا ہے،شاید جن چڑھا ہے. امام صاحب نے دم درود کیا تو جن باتیں کرنے لگ گیا. حضرت صاحب: ابھی کے ابھی باہر نکلو، ورنہ میں... ! جن :میں نکلنے کے لئے تیار ہوں، لیکن میری ایک شرط ہے،میں اس...