عجیب لوگ تھے وہ تتلیاں بناتے تھے
سمندروں  کے  لیے سیپیاں بنا...
Ummah Post
25 February, 2026

عجیب لوگ تھے وہ تتلیاں بناتے تھے

سمندروں کے لیے سیپیاں بناتے تھے

وہی بناتے تھے لوہے کو توڑ کر تالا

پھر اس کے بعد وہی چابیاں بناتے تھے

میرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھا

مرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے

فضول وقت میں وہ سارے شیشہ گر مل کر

سہاگنوں کے لیے چوڑیاں بناتے تھے

ہمارے گاؤں میں دو چار ہندو درزی تھے

نمازیوں کے لیے ٹوپیاں بناتے تھے

پوسٹ سے فائدہ ہو تو اسکو آگے ارسال کریں

دوسروں کو استفادہ کا موقع فراہم کریں۔

Share this article
دیوار پر والد کے ہاتھ کے نشان۔
مضامین

دیوار پر والد کے ہاتھ کے نشان۔

ابا جی بوڑھے ہو گئے تھے اور چلتے چلتے دیوار کا سہارا لیتے تھے۔ نتیجتاً دیواروں کا رنگ خراب ہونے لگ گیا، جہاں بھی وہ چھوتے تھے وہاں دیواروں پر ان کی انگلیوں کے نشانات چھپ جاتے تھے۔ میری بیوی کو جب پتہ چلا تو وہ اکثر گندی نظر آنے والی دیواروں کے بارے میں مجھ سے شکایت کرتی۔ ایک دن سر میں درد ہو...