عجیب لوگ تھے وہ تتلیاں بناتے تھے
سمندروں  کے  لیے سیپیاں بنا...
Ummah Post
25 February, 2026

عجیب لوگ تھے وہ تتلیاں بناتے تھے

سمندروں کے لیے سیپیاں بناتے تھے

وہی بناتے تھے لوہے کو توڑ کر تالا

پھر اس کے بعد وہی چابیاں بناتے تھے

میرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھا

مرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے

فضول وقت میں وہ سارے شیشہ گر مل کر

سہاگنوں کے لیے چوڑیاں بناتے تھے

ہمارے گاؤں میں دو چار ہندو درزی تھے

نمازیوں کے لیے ٹوپیاں بناتے تھے

پوسٹ سے فائدہ ہو تو اسکو آگے ارسال کریں

دوسروں کو استفادہ کا موقع فراہم کریں۔

Share this article
خاموش سبق
مضامین

خاموش سبق

شادی کی تقریب میں ایک صاحب اپنے جاننے والے آدمی کے پاس جاتے ھیں اور پوچھتے ھیں ۔ ۔ کیا آپ نے مجھے پہچانا ؟ " انہوں نے غور سے دیکھا اور کہا ہاں آپ میرے پرائمری سکول کے شاگرد ہو ۔ کیا کر رہے ہو آج کل ؟ " شاگرد نے جواب دیا کہ میں بھی آپ کی طرح سکول ٹیچر ہوں ۔ اور ٹیچر بننے کی یہ خواہش مجھ میں آپ...