*🌴کھجور سے افطار کرنے کے بعض دنیوی فوائد*

* روزے کی حالت م...
Ummah Post
26 February, 2026

*🌴کھجور سے افطار کرنے کے بعض دنیوی فوائد*

* روزے کی حالت میں شوگر لو ہو جاتی ہے اور جسمانی توانائی میں کمی آجاتی ہے، افطار کے وقت کھجور کھانے سے شوگر نارمل ہو جاتی ہے اور جسم کی توانائی بحال ہوتی ہے۔ کیونکہ کھجور غذائیت اور سریع الأثر شوگر سے بھر پور پھل ہے جو روزہ دار کے لیے بہت ضروری ہے۔

* کھجور میں کولیسٹرول(چربی) کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے افطار کے وقت ایسی خوراک ضروری ہے جس میں چربی کی مقدار کم سے کم ہو۔

* روزہ دار افطار کی کھجور کھانے کی سنت پر عمل کرتے ہوئے جہاں جسمانی فوائد سے مستفید ہوتا ہے وہیں اجر و ثواب کا بھی مستحق ہوتا ہے۔

ماخوذ:خطبات رمضان/٣٩-٤٠

Share this article
پیدل چلتے ہوئے مطالعہ
مضامین

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے...