ایک  پیر صاحب اپنے مریدوں کے سامنے اپنی کرامت کا ذکر کر رھے...
Ummah Post
28 February, 2026

ایک پیر صاحب اپنے مریدوں کے سامنے اپنی کرامت کا ذکر کر رھے تھے...🙂👇

کہ میں صحرا میں جا رہا تھا، چلتے چلتے دو دن گزر گئے تھے 🚶‍♂️ بھوک لگتی تو ہاتھ بڑھا کر اڑتا ھوا کوئی پرندہ پکڑ لیتا اور سورج کی روشنی پر بھون کر کھاتا...!!

خدا کر شکر ادا کر کے آگے چل پڑتا، نماز کا خیال آیا تو پانی ختم ھو چکا تھا تو میں نے ایک جھاڑی دیکھی اس کے پاس جا کر زمین سے مٹھی بھر ریت اٹھائی تو اس کے نیچے سے پانی کا چشمہ نکل آیا میں پینے لگا تو خیال آیا کہ یہ جھاڑی پیاسی ھے پہلے اسے پانی پلاؤں، چلو بھر پانی اس کی جڑ میں ڈالا تو وہ درخت بن گئی اور اس کے سائے میں نماز ادا کرنے کا سوچا وضو کے لیے چلو میں پانی لیکر کلی کی تو جہاں جہاں پانی گرا گلاب کے پھول کھل گئے...!!

چہرے پر پانی ڈالا تو پانی کے قطرے زمین پر گرنے کے بجائے ہر قطرہ ایک کالے رنگ کا طوطا بن کر درخت کی ٹہنی پر بیٹھ گیا اور میرے مریدوں کے لیے دعا کرنے لگا...😇💁‍♂️

مرید جو جھوم جھوم کر سن رھے تھے ان میں سے ایک مرید بولا :

پیر صاحب کالے رنگ کا طوطا...؟؟ 😕🤔

پیر صاحب نے غضب ناک انداز میں اس کی طرف دیکھا تو ساتھ بیٹھے دوسرے مرید نے کہا :

چپ کر اوئے...! یہاں باقی کام بڑا سائنس کے اصول کے مطابق ھو رھے ھیں جو تجھے کالے طوطے پہ شک ھے...😁😂☠️

Share this article
امریکی تاریخ  کی عجیب خودکشی
مضامین

امریکی تاریخ کی عجیب خودکشی

رونالڈ أوبوس نام کے شخص نے خودکشی کرنی چاہی تو سب سے آسان طریقہ استعمال کیا اور وہ یہ کہ اس عمارت سے چھلانگ لگا دے جسمیں وہ رہتا تھا۔ اس نے عمارت کی دسویں منزل سے چھلانگ لگا دی اور اپنوں کے لیے خط چھوڑا جسمیں اس نے خودکشی کی وجہ یہ بتائی کہ وہ زندگی سے مایوس ہو گیا تھا۔ لیکن 23 مارچ 1994 کو جب پوس...