ملفوظ: خدا تک پہنچنے کا آسان راستہ
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد...
Ummah Post
24 April, 2026

ملفوظ: خدا تک پہنچنے کا آسان راستہ

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*خدا تک پہنچنے کا آسان راستہ*

ارشاد فرمایا کہ ہم کو اپنی ناقص حالت پر قناعت نہ کرنی چاہیے بلکہ کمالِ دین حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جس کا طریقہ یہ ہے کہ اعمال کو کامل کیا جائے، فرائض و واجبات کے بجالانے میں کوتاہی نہ ہو، محرمات کا ارتکاب نہ ہو اور اعمال کے کامل کرنے میں جو نفس کی مزاحمت مانع ہوتی ہے اس کا علاج کاملین کی صحبت اختیار کرنا ہے۔ ان کے پاس جانا چاہیے اور جا نہ سکے تو ان سے خط و کتابت کا تعلق رکھا جائے جس میں فضول قصے نہ لکھیں بلکہ اپنے کو مریض اور ان کو طبیب سمجھ کر اپنے حالات سے ان کو اطلاع کرتے رہیں۔ پھر اس کے بعد جو کچھ وہ بتلاویں اس پر عمل کریں اور ان کے احکام کا اتباع کریں۔ بس یہ راستہ ہے خدا تک پہنچنے کا جس سے زیادہ آسان راستہ کوئی نہیں بتلا سکتا۔

(الكمال في الدين للرجال، مواعظِ اشرفیہ، جلد۱، صفحہ ۲۶۰)

Share this article
حضرت ابن عمر رضي اللہ عنہ کا ایک واقعہ
مضامین

حضرت ابن عمر رضي اللہ عنہ کا ایک واقعہ

حضرت عبداللہ ابن عمر یا ایک دفعہ سفر پر جا رہے تھے، غالبا حج یا عمرے کا سفر تھا، صاحب حیثیت عربوں کی عادت کے مطابق آپ سفر پر جاتے ہوئے سواری کے اونٹ کے ساتھ ایک خچر نما گدھا بھی لے گئے (عربوں کے گدھے ہمارے ہاں کے گدھوں کی طرح نہیں ہوتے بلکہ ہمارے ہاں کے خچروں کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ) ۔ ہوتا یہ...