*حضور ﷺ کا چہرہ انور:*

 حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے...
Ummah Post
4 May, 2026

*حضور ﷺ کا چہرہ انور:*

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: حضور ﷺ کے جو دندان مبارک تھے، وہ نہ ایسے کہ فاصلہ ہو اور نہ ہی ایسے کہ ایک دوسرے کے اوپر چڑھے ہوئے ہوں۔ آپ ﷺ کے جتنے دندان مبارک تھے، اپنی اپنی جگہ ایسے فٹ تھے جیسے موتی اور نگینہ فٹ ہوتا ہے۔ معمولی معمولی درمیان میں خلا تھا۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : حضور ﷺ اگر گفتگو کے درمیان کسی بات پر مسکراتے تھے تو آپ ﷺ کی مسکراہٹ کی وجہ سے ان دندان مبارک سے ایسی دلفریب روشنی نکلتی تھی اگر اس کا پرتو(عکس) دیوار پر پڑتا تھا تو اللہ تعالٰی دیوار کو بھی روشن فرما دیتے تھے۔ سبحان اللہ!

(شمائل ترمذی شریف)

Share this article
شان صحابہ پر ایک نرالی تحریر
مضامین

شان صحابہ پر ایک نرالی تحریر

از : محدث عصر علامہ سيد محمد يوسف بنوری رحمہ اللّٰہ بات تو بالکل کھلی ہے کہ صحابہؓ کیسے ہی ہوں، مگر تم سے تو اچھے ہی ہوں گے، تم ہوا پر اُڑ لو، آسمان پر پہنچ جاؤ، سو بار مر کر جی لو، مگر تم سے صحابیؓ تو نہیں بنا جاسکے گا، تم آخر وہ آنکھ کہاں سے لاؤ گے جس نے جمالِ جہاں آرائے محمد کا دیدار کیا؟ وہ ک...