*والدین کے لیے ایک سبق آموز لطیفہ* 

گھر کی ملازمہ سے اچانک...
Ummah Post
25 June, 2026

*والدین کے لیے ایک سبق آموز لطیفہ*

گھر کی ملازمہ سے اچانک ایک برتن ٹوٹ گیا۔

مالکن غصے سے چلائی: "حرام زادی! یہ کیا کیا تو نے؟"

پاس کھڑے بچے نے معصومیت سے پوچھا: "ممی! یہ 'حرام زادی' کیا ہوتا ہے؟"

ماں نے یہ سوچتے ہوئے کہ بچہ کہیں گالی نہ سیکھ جائے، بات گھماتے ہوئے کہا: "بیٹا! اس کا مطلب ہوتا ہے 'صحت مند'۔"

اگلے دن ملازمہ سے ایک اور برتن ٹوٹ گیا۔

مالکن نے پھر غصے میں گالی دی: "کمینی! پھر برتن توڑ دیا؟"

بچے نے فوراً پوچھا: "ممی! یہ 'کمینی' کیا ہوتا ہے؟"

ماں نے فوراً جواب دیا: "بیٹا! اس کا مطلب ہوتا ہے 'کمزور'۔"

کچھ دن بعد بچے کی نانی کی طبیعت خراب ہو گئی۔ بچہ اپنی ماں کے ساتھ نانی کی عیادت کے لیے گیا، انہیں بغور دیکھا اور بڑی معصومیت سے بولا:

"ممی! نانی جان پہلے کتنی 'حرام زادی' تھیں، اب بیمار ہو کر کتنی 'کمینی' ہوتی جا رہی ہیں!"

*سبق* : بچوں کے سامنے ہمیشہ درست اور شائستہ الفاظ کا استعمال کریں۔ غلط بولنے اور غلط مطلب سمجھانے کا انجام آپ کے سامنے ہے۔

Share this article
انسداد فحاشی کا اسلامی نظام
مضامین

انسداد فحاشی کا اسلامی نظام

شریعت اسلامیہ نے دنیا سے فحاشی کو مٹانے کے لئے جو محکم انتظامات فرمائے ہیں، ان کا اگر خلاصہ کیا جائے تو بالترتیب درج ذیل عنوانات میں انہیں سمیٹا جا سکتا ہے : (۱) قرآن و حدیث میں وعد و وعید کے ذریعہ فحاشی کے خلاف ذہن سازی۔ (۲) عورتوں کے بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے پر روک ۔ (۳) عورتوں کو پردے...