*ہر گناہ کی ایک قیمت ہے*

دنیا میں کوئی چیز مفت نہیں ملتی، پ...
Ummah Post
29 August, 2026

*ہر گناہ کی ایک قیمت ہے*

دنیا میں کوئی چیز مفت نہیں ملتی، پھر گناہ کیسے بے قیمت ہو سکتا ہے؟

ہر گناہ انسان سے کچھ نہ کچھ ضرور چھین لیتا ہے؛ کبھی دل کا سکون، کبھی عبادت کی لذت، کبھی عزت، کبھی برکت، اور کبھی اللہ کی قربت۔

گناہ کرتے وقت انسان لمحوں کی خواہش پوری کرتا ہے، مگر اس کی قیمت اکثر برسوں کی ندامت بن جاتی ہے۔

عقلمند وہ ہے جو گناہ کے وقتی لطف کے بجائے اس کی چھپی ہوئی قیمت کو پہچان لے۔

اے اللہ! ہمیں ہر اُس گناہ سے محفوظ فرما جو تیری ناراضی کا سبب بنے، ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت سے زندہ رکھ، ہماری لغزشوں کو معاف فرما، اور ہمیں ایسی زندگی عطا فرما جو تیری رضا اور تیری قربت کا ذریعہ بنے۔ آمین۔

Share this article
چشمِ خطا پوش  :
مضامین

چشمِ خطا پوش :

ایک شخص نے فضل بن ربیعؒ کے نام کا جعلی خط تحریر کیا، جس میں اپنے لئے ایک ہزار دینار کا حکم جاری کر کے دستخط کئے گئے تھے، وہ شخص خط لے کر فضل بن ربیع کے خزانچی کے پاس پہنچا، اس نے خط پڑھ ڈالا مگر اسے کوئی شبہ نہ گزرا، وہ ایک ہزار دینار اس کے سپرد کرنے ہی لگا تھا کہ اس دوران فضل بن ربیعؒ کسی کام سے خو...