مدراس ( channai) میں ایک انگریز مسلمان ہوا، مسجد میں آکر دیک...
Ummah Post
16 October, 2026

مدراس ( channai) میں ایک انگریز مسلمان ہوا، مسجد میں آکر دیکھا کہ نالی میں بہت سا رینٹھ وغیرہ پڑا ہے۔ اس نے منتظمین سے کہا کہ مسجد کو صاف رکھنا ضروری ہے، اس کی حالت ایسی خراب نہ رکھنی چاہیے۔ اس کو سن کر منتظمین کہنے لگے کہ تجھ میں ابھی عیسائیت باقی ہے، ابھی صفائی کی بو ترے دماغ سے نہیں نکلی (گویا مسلمان کے لیے میلا کچیلا اور خراب و خستہ رہنا لازم ہے ) اور اس قدر برہم ہوئے کہ اس نو مسلم کو مار کر مسجد سے نکال دیا

بعض داناؤں کو اس حرکت کی اطلاع ہوئی تو اس انگریز نو مسلم کے پاس آئے اور تسلی تشفی کرنے لگے۔

انگریز نو مسلم نے کہا کہ کیا آپ کو یہ اندیشہ ہے کہ میں ان لوگوں کی اس حرکت سے اسلام کو چھوڑ دوں گا ؟!۔۔۔۔ میں ان لوگوں پر ایمان نہیں لایا بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایسے نہ تھے۔

Share this article
سمجھداری يا چالاکی __؟؟
مضامین

سمجھداری يا چالاکی __؟؟

ایک شاطر اور چالاک مالدار شخص کسی گاؤں میں ایک کسان کے پاس پہنچا اور اُسے پارٹنر شپ کی آفر کی، کہ رقم میری ہوگی اور محنت تمہاری! لیکن جب فصل تیار ہو جائے گی تو جو حصّہ زمین کے اندر ہوتا ہے وہ تمہارا جبکہ اوپر والا سارا میرا ہوگا (یہ چالاکی اس نے اس لئے کی کہ زمین میں جڑیں ہوتی ہیں جو اس بے وقوف کسان...