_*ایک بیوی کو*_ 
پتہ چلا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کا اردہ رک...
Ummah Post
18 October, 2026

_*ایک بیوی کو*_

پتہ چلا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کا اردہ رکھتا ہے تو اس نے ایک دن بڑے اہتمام سے عشائیہ تیار کیا اور *چار انڈے* ابال کر ہر ایک کو الگ الگ رنگ سے رنگا اور شوہر کو پیش کردیا

*شوہر* نے پہلے حیرانی سے *رنگ برنگے انڈوں* کو اور پھراستفہامیہ نظروں سے بیوی کی جانب دیکھا۔

*بیوی* نے کہا آپ کھائیں اور پھر بتائیں کہ آپ کو یہ رنگ برنگے انڈے کیسے لگے.؟؟

*شوہر* نے تین انڈے کھائے اور تعجب سے بولا کہ ان میں تو کوئی فرق نہیں سب کا یکساں ذائقہ ہے ، رنگوں کا کیا فائدہ؟

*بیوی* چالاک لومڑی کی مانند مسکرائی اور گویا ہوئی "سرتاج  عورتیں بھی سب ایک جیسی ہی ہوتی ہیں بس رنگوں کا فرق ہوتا ہے.

*شوہر * نے چوتھا انڈہ منہ میں ٹھونسا، اطمینان سے نگل کر ڈکار لی اور بولا

"ہاں سچ کہتی ہو رنگوں کا ہی فرق ہوتا ہے، لیکن کیا کریں کمبخت جب تک چاروں انڈے کھا نہ لیے جائیں پیٹ نہیں بھرتا ہے🤭🤣😝

Share this article
ہم سنار تھے سمجھے گئے لوہار __!!
مضامین

ہم سنار تھے سمجھے گئے لوہار __!!

ایک مرتبہ شیخ حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور اس وقت وہاں اور کوئی نہیں تھا ، صرف میں تھا ۔ اسی درمیان میں ایک آدمی آیا اور حضرت سے تعویذ مانگنے لگا ۔ حضرت نے کہا کہ میں تعویذ نہیں دیا کرتا ۔ جاؤ بھائی جان سے لے لو! ( بھائی جان سے مراد حضرت والا کے صاحب زادے ہیں ،...