*بے ادبی ہلاکت وبربادی ہے!* 

مفکرِ اسلام مولانا علی میاں ند...
Ummah Post
24 October, 2026

*بے ادبی ہلاکت وبربادی ہے!*

مفکرِ اسلام مولانا علی میاں ندویؒ نے فرمایا:

"محض ذہانت کچھ کام نہیں دیتی، جب تک اس کے ساتھ ادب اور احترام نہ ہو۔ ہزاروں ذہین ضائع ہوئے اور زیادہ ذہانت کبھی گمراہی کا سبب بنتی ہے، بلکہ مضل ہوتی ہے۔ تاریخ پڑھنے سے معلوم ہوگا کہ جتنے فرق ضالہ اسلام میں پیدا ہوئے، ان کے بانی اکثر انتہائی ذہین تھے، مگر لگتا ہے کہ جوانی میں ان سے کوئی ایسی غلطی ہوئی تھی جس کی ان کو یہ سزا ملی، تو کتاب و سنت کی عظمت، شریعت کا احترام اور اساتذہ اور بزرگوں کا ادب یہ سب سب سے مقدم ہے۔ اس کے بغیر کچھ نہیں حاصل ہو سکتا۔"

Share this article
گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ
مضامین

گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ

ایک نوجوان اپنی زندگی کے معاملات سے کافی پریشان تھا ۔ اک روزایک درویش  سے ملا قات ہو گئی تواپنا حال  کہہ سنایا ۔ کہنے لگا کہ بہت پریشان ہوں۔ یہ دکھ اور پریشانیاں اب میری برداشت ہے باہر ہیں ۔ لگتا ہے شائد میری موت ہی مجھے ان غموں سے نجات دلا سکتی ہے۔ درویش نے اس کی بات سنی اور کہا جاؤ اور نمک...