میسنجروں میں گھس کے نہ ایماں خراب کر
شیطاں کی راہ چھوڑ کے کا...
Ummah Post
11 October, 2024

میسنجروں میں گھس کے نہ ایماں خراب کر

شیطاں کی راہ چھوڑ کے کارِ ثواب کر

"کیا آپ عالمہ ہو" کی رٹ چھوڑ دیجیے

بے کار خواہشات سے اب اجتناب کر

یہ مصنوعی الفاظ کے لکھنے کو چھوڑ کر

توبہ کے فضائل لیے خود سے خطاب کر

کب تک حرام کام کو کرتے رہو گے تم

پیدا ضعیف دل  میں نیا انقلاب کر

کیا مقصدِ حیات فقط جنسِ مخالف؟

بھٹکے دل و دماغ کا خود احتساب کر

کس سمت روانہ ہے سواریءِ زندگی

خود اپنے آپ سے یہ سوال و جواب کر

ہدہد

Share this article
بادشاہ اور سیب فروش
مضامین

بادشاہ اور سیب فروش

ایک دن ایک حکمران محل میں بیٹھا ہوا تھا. جب اس نے محل کے باہر ایک سیب فروش کو آواز لگاتے ہوئے سنا: *"سیب خریدیں! سیب!"* *حاکم نے باہر دیکھا کہ ایک دیہاتی آدمی اپنے گدھے پر سیب لادے بازار جا رہا ہے۔حکمران نے سیب کی خواہش کی اور اپنے وزیر سے کہا: خزانے سے 5 سونے کے سکے لے لو اور میرے لیے ایک سیب لاؤ...