اہلِ علم سے وفا کی نادر مثال ... 

سعودی مفتی اعظم شیخ عبدال...
Ummah Post
12 October, 2024

اہلِ علم سے وفا کی نادر مثال ...

سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ حفظه الله نے امام ابن حزم، حافظ ابن عبد البر، امام منذري، امام نووي اور حافظ ابن رجب رحمهم الله کی طرف سے حج کیے ہیں۔ شیخ فرماتے ہیں کہ ان ائمہ کی کتب سے مجھے بہت فائدہ ہوا، میں ان کو اپنا محسن سمجھتا ہوں۔

----

عمر بن عبدالعزيز رحمہ اللہ کی انگوٹھی پر نقش تھا : ”الْوَفَاءُ عَزِيزٌ“ ، وفا نایاب ہے۔

(تاريخ دمشق لابن عساكر : ١٧٧/٤٥)

----

”وفا دار دوستوں کو ڈھونڈنا دشمن بنانے سے کہیں مشکل ہے۔ کسی کو دشمن بنانے میں لمحہ لگتا ہے، مگر سچے دوست کی تلاش میں عمر بیت جاتی ہے۔ جس کسی کو با وفا دوست مل جائے تو وہ اس دوستی پر گرہ باندھ لے!“

(شیخ صالح العصيمي حفظه الله)

Share this article
کراماتی مشین
مضامین

کراماتی مشین

یہ کہانی شام میں پیش آئی، جسے ایک درزی کے مالک نے بیان کیا ہے ۔ کہانی کے راوی کہتے ہیں : میں ایک درزی کے کارخانے کا مالک تھا ۔ میری ایک ہمسائی تھی جس کا شوہر فوت ہو چکا تھا اور اس نے تین یتیم بچے چھوڑے تھے۔ ایک دن وہ میرے کارخانے میں آئی اور کہنے لگی: "اے فلاں، میرے پاس ایک سلائی مشین ہے جس پ...