مسلم قدآور سیاسی رہنماؤں کا بہیمانہ قتل دراصل ہندوستان میں مسلمانوں کی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے کہ جب اتنے بڑے بڑے قدآور سیاست دانوں کا بہیمانہ قتل ہوجاتا ہے اور کوئی کاروائی نہیں ہوتی تو عام مسلمان تو گاجر مولی کی طرح ہیں، اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ حساسیت اور بیدار مغزی کے ساتھ اپنی طاقت کو مضبوط کریں، اپنے مال ودولت کو صرف کوٹھی بنگلہ اور فیشن میں خرچ کرنے کے بجاۓ دوسرے کاموں میں بھی خرچ کریں۔



