مدد کرنے کا انوکھا انداز 😆

جب  میں پہلی بار سپر فاسٹ ٹرین...
Ummah Post
13 October, 2024

مدد کرنے کا انوکھا انداز 😆

جب میں پہلی بار سپر فاسٹ ٹرین میں سوار ہوا اور پہلے سے موجود مسافروں سے پوچھا کہ مرادآباد کب آئے گا؟ مجھے اترنا ہے

تو مسافروں نے بتایاکہ "بھائی یہ سپرفاسٹ گاڑی ہے مرادآباد میں نہیں رکتی"

"مرادآباد سے گزرے گی مگر رکے گی نہیں"

یہ سن کر میں گھبرا گیا۔۔😟مسافروں نے کہا

"گھبراؤ نہیں!"مرادآباد میں روز یہ ٹرین کافی حد تک سلَو ہو جاتی ہے ،تم ایک کام کرنا،جیسے ہی ٹرین سلو ہو تو تم دوڑتے ہوئے ٹرین سے اترنا اور آگے کی طرف بنا رکے دوڑتے ہوئے کچھ دور جاناجس طرف ٹرین جا رہی ہے، اس طرف ہی دوڑنا تو تم گروگے نہیں"

اس بات سے میں مطمئن ہوگیا۔

مرادآباد آنے سے قبل ہی مسافروں نے مجھے گیٹ پر کھڑا کر دیا

مرادآباد آتے ہی میں ان کے بتائے طریقہ کے مطابق پلیٹ فارم پر کودا 🦘اور کچھ زیادہ ہی تیزی سے دوڑ گیا۔۔🏃🏃🏃

اتنا تیز دوڑا کہ اگلے ڈبہ تک جا پہنچا...🚃🚃🚃

اس ڈبہ کے مسافروں نے جب مجھے ٹرین کے ساتھ بھاگتے دیکھا تو جھٹ سے ایک نے میرا ہاتھ پکڑا اور دوسرے نے شرٹ پکڑی اور مجھے کھینچ کر واپس ٹرین میں چڑھا لیا۔😭😡😢

اب ٹرین رفتار پکڑ چکی تھی اور سب مسافر بول رہے تھے

"تیرا نصیب اچھا ہے جو تجھے یہ گاڑی مل گئی ،ورنہ یہ سپر فاسٹ ٹرین ہے اور مرادآباد میں نہیں رکتی!!"

😝😆

Share this article
​​​​ابو حازم ؒ کی حق گوئی کی تاثیر
مضامین

​​​​ابو حازم ؒ کی حق گوئی کی تاثیر

سلیمان بن عبدالملک نے جو بنو امیہ کا بادشاہ تھا ـ ایک مرتبہ شیخ الحدیث ابو حازم ؒ سے دریافت کیا کہ اس کی کیا وجہ ہے؟... کہ ہم لوگ دنیا کو پسند اور آخرت کو ناپسند کرتے ہیں ـ آپ نے برجستہ جواب دیا... کہ تم لوگوں نے دنیا کو آباد کیا... اور آخرت کو برباد کیا... اس لئے تم لوگ آبادی سے ویرانے کی طرف جانے...