امام مالک رحمہ اللہ اور عظمتِ رسول  .... !!

تاریخ میں ہے کہ...
Ummah Post
15 October, 2024

امام مالک رحمہ اللہ اور عظمتِ رسول .... !!

تاریخ میں ہے کہ ایک بار حضرت امام مالک رحمہ اللہ سے ان کے زمانے کا بادشاہ امیر المؤمنین ابو جعفر المنصور نے مسجدِ نبوی میں کسی سلسلے میں بحث کی اور اس کی آواز بلند ہو گئی ، تو امام مالک رحمہ اللہ نے فرما یا کہ اے امیر المؤمنین ! اس مسجد میں آواز بلند نہ کریں ۔ اللہ نے صحابہ کی ایک جماعت کو یہ ادب سکھایا : { لَا تَرْفَعُوْا أَصْوَاتَکُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ } ترجمہ ( اپنی آواز کو نبی کی آواز پر بلند نہ کرو ) اور ایک جماعت کی تعریف اس طرح کی : { اِنَّ الَّذِیْنَ یَغُضُّوْنَ أَصْوَاتَھُمْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ } ترجمہ ( جو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی آواز کو پست کر لیتے ہیں ) اور پھر فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ، وفات کے بعد بھی اسی طرح ہے جیسے زندگی میں ہو تی ہے ۔

( ترتیب المدارک للقاضی عیاض : ۱ ؍ ۶۸ ، خلاصۃ الوفاء للسمھودي : ۱ ؍ ۵۱ )

Share this article
تم اپنی ماں کا نکاح میرے ساتھ کردو!!!
مضامین

تم اپنی ماں کا نکاح میرے ساتھ کردو!!!

حاسد کی سزا، آپ کا صبر ہے😐🔥 امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کے والد صاحب کا انتقال ہو گیا تین دن تعزیت کے لیے بیٹھے رہے تین دن کے بعد باہر نکل کر چوک میں آگئے، ‏ایک بندہ آپ کا حاسد تھا سخت مخالف تھا اور سارا علاقہ جانتا تھا کہ اپ کا مخالف ہے، ‏جب اپ باہر نکلے تو چوک میں بہت سارے لوگ تھے وہ بھی س...