*مسکرائیں* 

مشتاق احمد یوسفی صاحب کہتے ہیں کہ، زمانہ طالبعل...
Ummah Post
15 October, 2024

*مسکرائیں*

مشتاق احمد یوسفی صاحب کہتے ہیں کہ، زمانہ طالبعلمی میں ایک مرتبہ اردو کے پیپر میں لفظ "شدہ" سے چار لاحقے لکھنے کو کہا گیا۔ میں نے جواب میں لکھا:

" شادی شدہ، گم شدہ، ختم شدہ، تباہ شدہ "

اگلے روز استادِ محترم نے پیپرز چیک کرکے واپس کردیئے تو مجھے لاحقوں والے سوال میں چار میں سے آٹھ نمبر ملے تھے۔ میں نے استاد صاحب سے فالتو نمبروں کے متعلق پوچھا تو مسکرا کر کہنے لگے:

" چار نمبر صحیح جواب کے ہیں اور چار نمبر صحیح ترتیب کے "

Share this article
📖 قرآن کا اعجاز _____ اور قبول اسلام!!!!
مضامین

📖 قرآن کا اعجاز _____ اور قبول اسلام!!!!

قبول اسلام کا یہ واقعہ حیرت انگیز بھی ہے اور سبق آموز بھی۔ حیرت انگیز اس اعتبار سے کہ نزول قرآن کو کم و بیش ڈیڑھ ہزار سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی آج تک اس نکتے پر کسی کی نظر نہ جاسکی جو ایک امریکی ڈاکٹر کے قبول اسلام کا محرک بنی اور سبق آموز اس پہلو سے ہے کہ کتاب الٰہی میں غور وتدبر اور تحقیق جس...