دین سے بے آشنا ہیں کیسے اولو الامر  ہیں
شکل سے ہجڑے نما ہیں...
Ummah Post
16 October, 2024

دین سے بے آشنا ہیں کیسے اولو الامر ہیں

شکل سے ہجڑے نما ہیں کیسے اولو الامر ہیں

سود لینے کو ترقّی جان کر ہیں مطمئن

پیکرِ مکر و دغا ہیں کیسے اولو الامر ہیں

حالِ امت پر پریشاں ایک لمحہ بھی نہیں

غافلِ بدرالدجٰی ہیں کیسے اولو الامر ہیں

جھوٹ کو سچ کی طرح کہنا ہے ان کا مشغلہ

اپنے حق میں بد دعا ہیں کیسے اولو الامر ہیں

اہلِ باطل کی غلامی میں ہمیشہ مستعد

اہل ایماں پر خفا ہیں کیسے اولو الامر ہیں

جس جگہ ممنوع ہو جانا اہلِ ایماں کیلئے

یہ نمایاں اس جگہ ہیں کیسے اولو الامر ہیں

ہدہد الہ آبادی

Share this article
ملازمت اور بزنس کا فلسفہ
مضامین

ملازمت اور بزنس کا فلسفہ

ایک بڑی کمپنی کے گیٹ کے سامنے ایک مشہور سموسے کی دکان تھی ۔ لنچ ٹائم میں اکثر کمپنی کے ملازم وہاں آکر سموسے کھایا کرتے تھے ۔ ایک دن کمپنی کا ایک منیجر، سموسے کھاتے کھاتے سموسے والے سے مذاق کے موڈ میں آگیا۔ منیجر صاحب نے سموسے والے سے کہا : یار شاہد! اپنی دکان تم نے بہت اچھی طرح سے سیٹ کی ہے ، لیکن...