السلام علیکم

 اسلامی تاریخ
 قسط نمبر 8 


حضرت شیث علیہ الس...
Ummah Post
17 October, 2024

السلام علیکم

اسلامی تاریخ

قسط نمبر 8

حضرت شیث علیہ السلام

ہابیل کے قتل کے بعد اللہ تعالٰی نے حضرت آدم علیہ السلام کو حضرت شیث علیہ السلام جیسا نیک فرزند عطا فرمایا ۔ وہ حضرت آدم علیہ السلام کے سچے جانشین ہوئے اور آگے چل کر پوری نسل انسانی کا سلسلہ انہیں سے چلا ، اللہ تعالٰی نے ان کو نبوت سے نوازا اور پچاس صحیفے ان پر نازل فرمائے ۔ جب حضرت آدم علیہ السلام کا انتقال ہوا ، تو حضرت جبرئیل علیہ السلام کے حکم سے حضرت شیث علیہ السلام ہی نے نماز جنازہ پڑھائی ، انہوں نے حزورہ نامی عورت سے نکاح کیا اور ان سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی پیدا ہوئ ، حضرت شیث علیہ السلام نے اپنی زندگی مکہ میں گزاری اور ہر سال حج و عمرہ کرتے رہے ۔ ان کو دن رات میں مختلف عبادتوں کا طریقہ سکھایا گیا تھا اور ایک بڑے طوفان کے آنے اور سات سال تک رہنے کی خبر دی گئی تھی ۔ حضرت شیث علیہ السلام نے نو سو بارہ سال کی عمر پائی ، جب انتقال کا وقت قریب آیا تو اپنے بیٹے انوش کو اللہ کے احکام کے مطابق زندگی گزارنے کی وصیت فرمائ ، وفات پانے کے بعد اپنے والدین کے پہلو میں جبل ابی قبیس کے غار میں دفن کیے گئے ۔

Share this article
دنیا کی سب سے بہترین من پسند شادی
مضامین

دنیا کی سب سے بہترین من پسند شادی

گورنر نجم الدین ایوب کافی عمر ہونے تک شادی سے انکار کرتا رہا۔ایک دن اس کے بھائ اسد الدین شیرکوہ نے اس سے کہا: بھائ تم شادی کیوں نہیں کرتے ؟ نجم الدین نے جواب دیا :میں کسی کو اپنے قابل نہیں سمجھتا۔۔۔۔ اسدالدین نے کہا میں آپ کیلیے رشتہ مانگوں؟ نجم الدین نے کہا کس کا؟ اسد الدین : ملک شاہ بنت سلطان...