السلام علیکم 

اسلامی تاریخ 
 قسط نمبر  9 


حضرت ادریس علیہ...
Ummah Post
17 October, 2024

السلام علیکم

اسلامی تاریخ

قسط نمبر 9

حضرت ادریس علیہ السلام

حضرت ادریس علیہ السلام مشہور نبی ہیں ، وہ حضرت آدم علیہ السلام کی وفات سے تقریباً سو سال بعد اور حضرت نوح علیہ السلام سے ایک ہزار سال پہلے شہر بابل میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے حضرت شیث علیہ السلام سے علم حاصل کیا ۔ علمِ نجوم ، علم حساب ، سلائ ، ناپ تول ، اسلحہ سازی ، اور فن تحریر و کتاب کے موجد اور بانی حضرت ادریس علیہ السلام ہیں ۔ ان کے زمانے میں متعدد زبانیں بولی جاتی تھیں ، اللہ تعالٰی نے ان کو ساری زبانیں سکھائیں ، چنانچہ وہ لوگوں سے انہیں کی زبان میں بات چیت کیا کرتے تھے ، قرآن پاک میں ان کا اس طرح ذکر کیا گیا ہے کہ وہ بڑے سچے اور صبر کرنے والے نبی تھے ۔ ان کو قرب خداوندی کا اونچا مرتبہ عطا کیا گیا تھا ۔ مؤرخین نے آپ کے اخلاق کا تذکرہ اس طرح کیا ہے کہ گفتگو میں سنجیدہ ، خاموش طبیعت تھے ، چلتے وقت زمین پر نگاہ رکھتے اور بات کرتے وقت شہادت کی انگلی سے بار بار اشارہ فرماتے ، پوری زندگی دعوت و تبلیغ میں گزار دی ۔

Share this article
دلوں کی فتح
مضامین

دلوں کی فتح

فتح مکہ کے موقع پر جگہ جگہ آنحضور ﷺ کی رحمة اللعالمینی کے جلوے نظر آتے ہیں، بلکہ واقعہ یہ ہے کہ فتح مکہ کا سب سے بڑا ذریعہ ہی وہ واقعہ بنا جس نے آپ کے دردمند اور انسانیت نواز دل کو تڑپا دیا، سیرت نگار لکھتے ہیں: سن ٦ ھ میں جو معاہدہ قریش نے نبی سے بمقام حدیبیہ کیا تھا، اس کی ایک دفعہ میں یہ تھا...