حضرت شیخ الحدیث مولانا سرفراز صفدر رحمہ اللہ نے اپنے ایک خطا...
Ummah Post
23 October, 2024

حضرت شیخ الحدیث مولانا سرفراز صفدر رحمہ اللہ نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ

قرآن کریم میں ایک چیونٹی کا ذکر ہے، جس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے لشکر کو آتا دیکھ کر اپنی دیگر چیونٹی ساتھیوں سے کہا تھا کہ: وہ اپنے بلوں میں گھس جائیں، تاکہ حضرت سلیمان علیہ السلام کا لشکر بے خبری میں انہیں پاؤں تلے کچل نہ ڈالے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے ساتھیوں اور قوم کے تحفظ کا شعور اللہ تعالیٰ نے چیونٹیوں کو بھی عطا فرمایا ہے، اس لیے ہمیں اپنے اپنے حال میں مست نہیں رہنا چاہیے، بلکہ ملک وملت کے تحفظ اور ترقی کی فکر بھی کرنی چاہیے۔

منقول

Share this article
والدِ محترم کی خانگی زندگی...
مضامین

والدِ محترم کی خانگی زندگی...

. بہ قلم: مولانامحمد سعید پالن پوری استاذ جامعۃ الامام محمد انور شاہ کشمیری دیوبند والدمحترم حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری سابق شیخ الحدیث و صدر المدرسین دارالعلوم دیوبندکی وفات کے بعدسے تا دم تحریر مضامین لکھنے کا سلسلہ جاری ہے،ان مضامین میں ارباب قلم والدمحترمؒ کی زندگ...