اللہ کے مقابلہ میں کسی کو ترجیح مت دو:

ارشاد فرمایا کہ:اللہ...
Ummah Post
7 November, 2024

اللہ کے مقابلہ میں کسی کو ترجیح مت دو:

ارشاد فرمایا کہ:اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ"والذین آمنوا اشد حبا للہ"

جن لوگوں نے میری عظمت اور بڑائ کو پہچان لیا ....وہ مجھ پر مرمٹتا ہے....جان دیتا ہے پر مجھے ناراض نہیں کرتا....جو شیر کو پہچان لیتا ہے وہ بندر اور لومڑی کو خوش نہیں کرتا....وہ اکثریت کو نہیں دیکھتا بس اللہ کے حکم کو دیکھتا ہے....

  شیر کے مقابلہ میں کوئ الیکشن نہیں لڑتا....ایک طرف شیر دوسری طرف ایک لاکھ بندر ہیں...تو کوئ بے وقوف ہی ایسے وقت میں اکثریت کو دیکھے گا.....

  اسی طرح اللہ کے حکم کے سامنے ڈاڑھی رکھنے میں اکثریت کو مت دیکھو....اللہ کے حکم کو دیکھو....لہذا اللہ تعالی کی عظمت کے مقابلہ میں بیوی کو بھی ترجیح مت دو....آپ بتاؤ سورج کے مقابلہ میں ستارے الیکشن لڑسکتے ہیں....حالانکہ ان کی اکثریت ہے....

   جب مہر نمایاں ہوا سب چھپ گۓ تارے

   وہ ہم کو بھری بزم میں تنہا نظر آۓ

     لہذا دوستو!اللہ کے سامنے نہ معاشرے کو دیکھو نہ نفس کو دیکھو بس اللہ ہی پر نظر رکھو....

لا ترج الا ربک

Share this article
ایک قاضی کا عجیب و غریب فیصلہ
مضامین

ایک قاضی کا عجیب و غریب فیصلہ

ایک ریاست میں ایک بوڑھے شخص کو روٹی چوری کرتے پکڑا گیا ، علاقے کے کچھ لوگ اسے پکڑ کر وقت کے قاضی (جج) کے پاس لے گئے ، قاضی نے بوڑھے بابا سے کافی سوالات کئے ۔ لیکن بابا نے کوئی جواب نہیں دیا ، بالآخر قاضی نے فیصلہ یوں سنایا ۔ بابا جی روٹی چوری کرنے کے جرم میں ایک درہم تندور کے مالک کو بطور جرمانہ ا...