*اردو کے حروف تہجّی کی دو اقسام ہیں:*
نمبر: ١
*نقطہ والے جیسے*
ش چ ج ظ ض ق غ ث ت ب وغیرہ۔
نمبر: ٢
*بلا نقطہ کے جیسے*
ح ع ط س ر ص و ک ل م د وغیرہ۔
*بغیر نقطہ والے حروف قوی اور طاقتور مانے جاتے ہیں اور نقطہ والے کمزور و ضعیف مانے جاتے ہیں۔*
*اب آپ غور کریں کہ:*
سسرال
سسر
ساس
سالا
سالی
*کسی میں بھی نقطہ نہیں ہے کیونکہ یہ تمام رشتے بہت مضبوط اور طاقتور ہوتے ہیں۔*
*داماد* کے کسی حرف پر بھی نقطہ نہیں ہے کیونکہ یہ بھی شادی کے بعد بہت قوی ہو جاتا ہے۔
آپ *داماد* اور *ساس* کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ انہیں جدھر سے بھی پڑھیں گے *داماد* اور *ساس* ہی رہیں گے!
یعنی دونوں کاسیدھا تو سیدھا ہے ہی مگر دونوں کا الٹا بھی سیدھا ہوتا ہے!
😂
*اس لیئے ان ارکانِ خمسہ کا خیال رکھیں!*