شادی کی پہلی رات۔ اور شاعر
________________________
کیا بتائیں وصل کی شب کیا ہوا
شاعری کا بھوت تھا سر پر چڑھا
شعر گوئی ہو رہی تھی ایک طرف
اور دولہن سورہی تھی ایک طرف
شعر کے اوزان میں کرتا تھا بات
آگے تھا استاد سے دو چار ہاتھ
یوں پھنسا مصرع سویرا ہو گیا
دور نظروں سے اندھیرا ہو گیا
اٹھ کے بستر سے دولہن کہنے لگی
بھاڑ میں جائے یہ تمہاری شاعری
فاعلاتن۔ فاعلاتن فاعلات
مار کے کہنے لگی وہ مجھ کو لات
رات بھر تم شعر کہتے رہ گئے
دل کے ارماں انسوؤں میں بہہ گئے