*مگرمچھ کے آنسو۔۔۔۔۔۔* 

یہ محاورہ اردو زبان میں بہت مشہور ہ...
Ummah Post
10 November, 2024

*مگرمچھ کے آنسو۔۔۔۔۔۔*

یہ محاورہ اردو زبان میں بہت مشہور ہے لیکن میں نے کبھی اس پر غور نہیں کیا تھا آج کہیں پڑھا تو سوچا کہ آپ سے بھی اس محاورے کا پس منظر شئیر کروں.

کہتے ہیں مگرمچھ جب شکار کو اپنی حلق تک بے دردی سے پہنچاتا ہے تب حلق تنگ ہونے کی وجہ سے نگلنے میں دشواری ہوتی ہے،حلق پر دباو بڑھنے سے اس کے آنسو نکل جاتے ہیں،یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شکار کو پانی میں لے جا کر کھانے کے بعد مگرمچھ خشکی میں نکل کر آنسو بہاتا ہے یہ اس کے ہاضمے کے لئے مفید ہوتا ہے.

لہذا مگرمچھ کے آنسو کسی ہمدردی کے جذبے سے نہیں ہوتے ہیں بلکہ یہ آنسو کسی بڑی واردات کا نتیجہ ہوتے ہیں،کچھ لوگ جو آپ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں دراصل وہی آپ کو اذیت دینے والے ہوتے ہیں.

اس لئے ان کے رونے کو مگرمچھ کے آنسو کہا جاتا ہے۔

Share this article
ہم سب دنیا سے کوچ کرنے والے ہیں
مضامین

ہم سب دنیا سے کوچ کرنے والے ہیں

رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: "میرا دنیا سے کیا تعلق؟ میری دنیا کی مثال تو ایسی ہی ہے کہ جیسے کوئی سوار کسی درخت کے سائے میں ( دم لینے کے لیے) ٹھہر جائے، پھر اسے چھوڑ کر چلا جائے ـ " حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے ساتھیوں کو وصیت فرمائی: (دنیا سے) گزر جاؤ ، اسے آباد کرنے میں نہ لگو ـ ایک آدمی...