سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ سے کسی نے بیٹیوں کے حقوق ک...
Ummah Post
11 November, 2024

سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ سے کسی نے بیٹیوں کے حقوق کے بارے میں عام معاشرے کی شکایت کی تو انہوں نے فرمایا...

ہائے وہ بیٹیاں! تم جس کے ہاتھ میں اُن کا ہاتھ دے دو، وہ اُف کیے بغیر تمہاری پگڑیوں اور داڑھیوں کی لاج رکھنے کے لیے ان کے ساتھ ہو رہتی ہیں اور سسرال میں میکے کی یاد آتی ہے تو چھپ چھپ کر رو لیتی ہیں. کبھی دھوئیں کے بہانے آنسو بہا کر جی ہلکا کر لیتی ہیں، آٹا گوندھتے ہوئے جو آنسو بہتے ہیں وہ آٹے میں جذب ہو کر رہ جاتے ہیں...

مگر کوئی نہیں جانتا کہ اس روٹی میں اس بیٹی کے کتنے آنسو شامل ہیں.

غیرت مندو! ان کی قدر کرو، یہ بڑے نازک آبگینے ہیں...

بحوالہ : محاسن اسلام شمارہ ۲۱۰

Share this article
اللہ والوں کی صحبت کا اثر __؟؟
مضامین

اللہ والوں کی صحبت کا اثر __؟؟

حضرت مولانا یوسف بنوری رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ایک مجلس میں ارشاد فرمایا کہ : ایک سال ہم حج کے لئے گئے وہاں علماء کے گروپ میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر بھی تھا تہجد کے وقت وہ فوجی افسر ہم سب سے پہلے اٹھ کر بیت الله شریف چلا جاتا اور اس وقت طواف کرتا تھا ۔ مولانا فرماتے ہیں : میں حیران ہوتا کہ وہ ایک عام...