واٹس ایپ چینل لنک...
Ummah Post
13 November, 2024

واٹس ایپ چینل لنک

کابل ( الامارہ) وزارت صنعت و تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ 2024ء کے پہلے 10 ماہ میں بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت تقریباً 650 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان، اخندزادہ عبدالسلام جواد نے آج اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ: “2024ء کے پہلے 10 ماہ میں بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت 650 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جن میں 447 ملین برآمدات اور تقریباً 203 ملین درآمدات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کو افغانستان کی اہم برآمدات میں انجیر، زعفران، کشمش، سبز زیرہ اور بادام شامل ہیں جبکہ بھارت سے چینی اور صنعتی خام مال درآمد کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل وزارت صنعت و تجارت کے حکام نے 2024ء کے پہلے 9 ماہ میں افغانستان اور چین کے درمیان 548 ملین ڈالر کے لین دین کی خبر دی تھی۔ جس میں 12 ملین برآمدات اور 536 ملین کی درآمدات شامل تھیں۔

Share this article
پرہیز گار استاد اور سمجھ دار شاگرد
مضامین

پرہیز گار استاد اور سمجھ دار شاگرد

حضرت حکیم الامت تھانوی اور حضرت شاہ وصی اللہ الہ آبادی نور اللہ مرقدهما دونوں نے یہ واقعہ نقل کیا کہ ایک پرہیز گار عالم بچوں کو پڑھاتے تھے ایک دن ان کے گھر میں فقر و فاقہ تھا بھوک کی شدت سے ان کا چہرہ مرجھایا ہوا تھا جو طلبہ پڑھنے کو آتے اُن میں سے ایک طالب علم نے محسوس کر لیا کہ حضرت کے یہاں شاید ف...