*ایک شیر کی خنزیر سے ملاقات ہوئی۔* 
🐖خنزیر نے کہا: "مجھ سے...
Ummah Post
15 November, 2024

*ایک شیر کی خنزیر سے ملاقات ہوئی۔*

🐖خنزیر نے کہا: "مجھ سے لڑو!"

شیر نے جواب دیا: "تم ایک خنزیر ہو اور میرے لائق نہیں ہو۔ اگر میں تمہاری بات مان کر تمہیں قتل کر دوں، تو کہا جائے گا کہ شیر نے خنزیر کو قتل کیا اور یہ کوئی فخر کی بات نہیں ہے، اور اگر مجھ سے کوئی نقصان پہنچا تو یہ میرے لئے عار ہوگا!"

خنزیر نے کہا: "اگر تم نے ایسا نہ کیا، تو میں جا کر درندوں کو بتاؤں گا کہ تم نے مجھ سے لڑنے کی ہمت نہیں کی!"

شیر نے کہا: "تمہارا جھوٹ برداشت کرنا میرے لئے آسان ہے بجائے اس کے کہ میں اپنی داڑھی کو تمہارے خون سے رنگ دوں!"

🤔 بعض لوگ اس قابل نہیں ہوتے کہ ان سے دشمنی کی جائے!

🤔 کچھ لڑائیاں ایسی ہیں جن کو جیتنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ان میں نہ اترا جائے۔

🤔جب آپ نیچ لوگوں سے ان کے طریقے سے لڑتے ہیں تو آپ ان کے ساتھ برابر ہو جاتے ہیں!

Share this article
​دوہری اجرت کا راز
مضامین

​دوہری اجرت کا راز

دفتر کے قریب فٹ پاتھ پر بیٹھے اس بوڑھے سے آتے جاتے جوتے پالش کروانا اس کا معمول تھا ، مگر عجیب بات جو میں گزشتہ کئی دنوں سے نوٹ کر رہا تھا وہ یہ تھی کے وہ ہر بار جو تا پالش کروانے کے بعد اس بزرگ سے الجھتا کہ پالش ٹھیک نہیں کی ، سو دوبارہ کرو ۔ ۔ ۔ اور حیرت کی بات یہ کہ دوبارہ پالش کروانے کا معاوضہ ب...