*میں نہیں جانتا کہ یہ کس مصنف کا کارنامہ ہے۔ لیکن بہترین ہے۔* الفاظ *لکھے* جاتے ہیں ، الفاظ *پڑھے* جاتے ہیں ، الفاظ *بولے* جاتے ہیں ، الفاظ *گڑھے* جاتے ہیں الفاظ *تولے* جاتے ہیں ، الفاظ *ٹٹولے* جاتے ہیں ، الفاظ *کھنگالے* جاتے ہیں ، ... اس طرح الفاظ *بنتے* ہیں ، الفاظ *سنورتے* ہیں ، الفاظ *بہتر* ہوتے ہیں ، الفاظ *نکھرتے* ہیں ، الفاظ *ہنساتے* ہیں ، الفاظ *مناتے* ہیں ، الفاظ *رلاتے* ہیں ، الفاظ *مسکراتے* ہیں ، الفاظ *گدگداتے* ہیں ، الفاظ *میٹھے* ہوتے ہیں ... اتنا ہونے کے بعد بھی الفاظ *چبھتے* ہیں ، الفاظ *بکتے* ہیں ، الفاظ *روٹھتے* ہیں ، الفاظ *چوٹ* دیتے ہیں ، الفاظ *تاو* دیتے ہیں ، الفاظ *لڑتے* ہیں ، الفاظ *بکھرتے* ہیں ، الفاظ *جھگڑتے* ہیں ، الفاظ *بگڑتے* ہیں الفاظ *لرزتے* ہیں ... لیکن الفاظ کبھی *مرتے* نہیں الفاظ کبھی *تھکتے* نہیں الفاظ کبھی *رکتے* نہیں ... اس لیے الفاظ سے *کھیلیں* نہیں بغیر سوچے سمجھے *بولیں* نہیں الفاظ کا *احترام* کریں الفاظ پر *غور* کریں الفاظ کو *پہچان* دیں الفاظ کو اونچی *اڑان* دیں الفاظ کو *جذبات* دیں ان سے ان کی *بات* کریں، الفاظ *ایجاد* کریں ... کیونکہ الفاظ *قیمتی* ہیں زبان سے الفاظ *تول* کے بولیں الفاظ میں *دھار* ہوتی ہے الفاظ بہت *اچھے* ہوتے ہیں اور ... حقیقت یہ ہے کہ الفاظ کی بھی اپنی ایک دنیا🌎 ہے۔ *الفاظ کو* *عزت دیں*

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

عربی اَدب سے ایک حکایت

عربی اَدب سے ایک حکایت

ایک آدمی کئی راتیں سخت سردی میں آرام سے سوتا رہا۔ایک دن کسی راہگیر نے گزرتے ہوئے اسے کہا : " میں تمہیں ایک گرم رضائی لا کر دوں گا"!! وہ راہگیر اپنی منزل کو چلا گیا اور رضائی لانے کا وعدہ بھول گیا ، بوڑھا آدمی اس کا انتظار کرتے ہوئے سردی سے مر گیا۔لوگوں کو اس کی لاش کے پاس ایک مخطوط رقعہ ملا۔اس پر یہ الفاظ لکھے تھے : " میں نے تمہارے آنے سے پہلے کئی رات سردی برداشت کی کیونکہ میرے پاس کوئی اور آسرا نہیں تھا مگر تمہاری بات نے مجھے ایک امید دلا کر اسے میرا آسرا بنا دیا اور میں نے تم پر امید لگا کر اپنی قوت کھو دی۔چناچہ...سردی نے مجھے مار ڈالا"۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی بات اور وعدے کو ہمیشہ پورا کرو۔اور جب بولو تو الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرو۔اگر تمہاری امید کسی کو تسلی اور سہارا دے سکتی ہے تو اسے توڑ بھی سکتی ہے۔