_*🇮🇳 آج کا کیلنڈر​ . انڈیا🇮🇳*_ ​🕋 *___________________* 🕋 _*🌙 14 🌙 جمادی الأول 🌙 1446 / ھجری​*_ ​🕋 *___________________* _*🌍 17 ) / نومبر 🌏 2024 عیسوی*_ ​🕋 *__________________* 🕋 _*بروز♦️ اتوار♦️ Sunday♦️* شیخ سعدی کہتے ہیں انسان بھی کیا شے ہے دولت کمانے کےلۓ اپنی صحت کھو دیتا اور پھر صحت کو واپس پانے کےلۓ اپنی دولت کھوتا مستقبل کو سوچ کر اپنا حال ضائع کرتا پھر مستقبل میں اپنا ماضی یاد کرکے روتا ہے جیتا ایسے ہے جیسے کھبی مرنا ہی نہیں اور مرتا ایسے ہے جیسے کھبی پیدا ہی نہیں ہوا.۔۔۔۔ عجب انسان ہے۔ جو کرنا ہے۔ وہ کرتا نہیں۔ اور جو نہیں کرنا۔ وہی کرتا ہے۔۔۔ اے انسان جاگ اس خوابِ غفلت سے۔۔۔ اس سے پہلے کہ تجھے ابدی نیند سُلا دیا جاۓ۔۔۔۔😰🙏🏻

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

طلاق کا سبب __؟؟

طلاق کا سبب __؟؟

کہتے ہیں ایک اعرابی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی کچھ لوگ اس کے پاس پوچھنے اور سبب معلوم کرنے آئے کہ اُس نے طلاق کیوں دی وہ کہنے لگا : کہ وہ ابھی عدت میں ہے ابھی تک وہ میری بیوی ہے مجھے اُس سے رجوع کا حق حاصل ہے میں اگر اس کے عیب تمہارے سامنے بیان کر دوں تو رجوع کیسے کروں گا .؟ لوگوں نے انتظار کیا اور عدت ختم ہوگئی اور اس شخص نے رجوع نہیں کیا لوگ دوبارہ اُس کے پاس آئے تو ،،، اس نے کہا : اگر میں نے اب اس کے بارے میں کچھ بتایا تو یہ اُس کی شخصیت مسخ کرنے کے مترادف ہوگا اور کوئی بھی اس سے شادی نہیں کرے گا !! لوگوں نے انتظار کیا حتٰی کہ اس عورت کی دوسری جگہ شادی ہوگئی لوگ پھر اُس کے پاس آئے اور طلاق کا سبب پوچھنے لگے اس اعرابی نے کہا : اب چونکہ وہ کسی اور کی عزت ہے اور مروت کا تقاضا یہ ہے کہ میں پرائی اور اجنبی عورت کے بارے میں اپنی زبان بند رکھوں ۔۔ !! یہ تحریر اُن لوگوں کے لیۓ ہے جو اپنی بیوی کی غلطیاں اپنے دوست و احباب کو بتاتے پھرتے ہیں۔ دوسروں کے عیب چھوڑو ؛؛ کبھی اپنے سامنے بھی آئینہ رکھو ۔۔