رحم دل انسان وہ ہوتا ہے جو دوسروں کے دکھ درد کو محسوس کرتا ہ...
Ummah Post
17 November, 2024

رحم دل انسان وہ ہوتا ہے جو دوسروں کے دکھ درد کو محسوس کرتا ہے اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی اس کی بہترین مثال ہے۔ ایک دن رات کے وقت گشت کے دوران، انہوں نے ایک جھونپڑی میں بچوں کے رونے کی آواز سنی۔ قریب جا کر دیکھا تو ایک عورت ہانڈی میں پانی ابال رہی تھی تاکہ بچے یہ سمجھیں کہ کھانا پک رہا ہے اور سوجائیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فوراً بیت المال گئے، کھانے کا سامان خود اپنے کندھوں پر اٹھایا اور عورت تک پہنچایا۔

یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ رحم دل انسان صرف باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے اپنی انسانیت کا ثبوت دیتا ہے۔ رحم دلی انسانیت کا سب سے خوبصورت پہلو ہے، جو معاشرے کو سکون اور محبت سے بھر دیتا ہے

♥️♥️

Share this article
عبرت ناک جرم کی داستان __!!
مضامین

عبرت ناک جرم کی داستان __!!

حضرت مالک بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے زندگی میں 60 حج کیے۔ ایک حج کے موقع پر میں نے مکہ مکرمہ میں غیرمعمولی رش دیکھا، جہاں لاکھوں کا عظیم الشان اجتماع تھا۔ لاکھوں کے اس مجمع کو دیکھ کر میرے دل میں اچانک یہ خیال آیا اور میں نے دل ہی دل میں التجا کی: اے اللہ! اتنے لوگ تیرے گھر آئے ہیں، کیا...