*آج کی خیانت اور اس کی صورتیں:* ۱- کالز کو ریکارڈ کرنا... خیانت۔ ۲- لوگوں کی تصاویر بغیر ان کی اجازت کے بنانا... خیانت۔ ۳- اسپیکر کو بغیر بتائے کھولنا... خیانت۔ ۴- بچوں سے بات چیت میں دھوکے سے معلومات حاصل کرنا... خیانت۔ ۵- لوگوں کی راز داریوں کا پیچھا کرنا... خیانت۔ ۶- رازوں کو افشا کرنا... خیانت۔ ۷- رازوں سے بلیک میل کرنا... خیانت۔ حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: "تم ہمیں امانت داری کے ساتھ مجلس میں بیٹھتے دیکھتے ہو، جیسے کہ تم یہ سمجھتے ہو کہ خیانت صرف دینار اور درہم تک محدود ہے، لیکن سب سے بڑی خیانت یہ ہے کہ کوئی شخص ہمارے ساتھ بیٹھے، ہم اس پر اعتماد کریں، اور پھر وہ ہماری باتوں کو پھیلائے۔ مجالس کے رازوں اور امانتوں کی حفاظت کرو، ورنہ مجالس ختم ہو جائیں گی۔ *اللہ ہمیں اور آپ کو امانت داری کی حفاظت کرنے والوں میں شامل فرمائے۔*

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

اداس نہ ہو کیونکہ ۔۔۔۔۔

اداس نہ ہو کیونکہ ۔۔۔۔۔

*ایک دن مولانا رومی رح اپنے گھر تشریف لے گئے اور دیکھا کہ انکا بیٹا اُداس بیٹھا ہے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا اُداس کیوں ہو تو بیٹے نے جواب دیا کہ کچھ نہیں*۔ *اس پر مولانا رومی رح باہر گئے اور ایک بھیڑیے کی کھال اوڑھ کر آئے اور ڈرانے کے لئے غرانے لگ گئے۔ اس پر ان کا بیٹا ہنسا تو انہوں نے فرمایا:* *بیٹا بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے لیکن جب تم نے دیکھا کہ اس کے پیچھے تمہارا باپ تھا تو تم ڈرنے کی بجائے ہنسنے اور مسکرانے لگے، اسی طرح یہ جان لو تمام آزمائشوں اور سختیوں کے پیچھے تمہارا رب ہے۔* *جو تمہیں 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، وہ تمہیں کسی مشکل سے گزارنا چاہتا ہے تو اس کی حکمت کو تم نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ بہتر جانتا ہے،* *وہ تمہیں کچھ سکھانا چاہتا ہے، مضبوط بنانا چاہتا ہے آنے والے وقت کے لئے, اس سے زیادہ سخت آزمائشوں کے لئے, اور جان لو وہ اسی کو آزماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔* منقول۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ